جموں //لوک سبھا کے موجودہ ممبر پارلیمنٹ و جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار جگل کشور نے سابقہ ایم ایل اے کرشن لعل بھگت، ضلع صدر من موہن سنگھ ، پربھاری پریم گپتا، ایس سی مورچہ کے ریاستی صدر جگدیش بھگت، سینئر بی جے پی لیڈران جگل ڈوگرہ، سورج سنگھ ،کمل بھگت، پون گپتا، سریش کمار، مکیش کالی و دیگران کے ہمراہ مان چک، دھونچک، رکھ ملال، ٹروٹی، اذال ملال، ڈوروی ڈگر، چک ملال، کلیتھ، حمیر پور، پنگلی،مسیال اور کھوڑ اسمبلہ حلقہ کے ملحقہ علاقوں میںعوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی اور ہوشیاری سے پارٹی نے ہر شعبہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کی شبہہ کو دنیا میں بلند کر دیا۔اس دوران انہوں نے عوام کو بی جے پی سرکار کی حصولیابیوںسے بھی واقف کر دیا اور ووٹروں سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔