راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس نے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے بین الصوبائی سطح بیس بال مقابلے کا افتتاح کیا۔پیرکے روز مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14 عمر کھلاڑی شامل تھے جو صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع کی ٹیموں سے حصہ لے رہی تھیں۔ محکمہ کھیل ضلع آفیسر گاندربل شیخ شفقت اقبال نے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انتظامات کا بخوبی جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقابلے کو بخوبی انجام دینے کے لیے ہر اقدامات کو مکمل کیا جائے۔پیر کے مقابلے میںضلع پلوامہ اور ضلع گاندربل نے اپنے اپنے گروپ مقابلوں میں جیت درج کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل میچ میں ضلع گاندربل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 ہوم رنز بنائے اور ضلع پلوامہ کو 7 رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں پلوامہ ٹیم نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گھریلو رنز بنائے اور لڑکیوں کے انڈر 14 زمرے میں صوبائی سطح کے بیس بال مقابلے کی ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر محکمہ کے اعلیٰ حکام نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات اورٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔