سرینگر// پولیس نے کہا ہے کہ یاسین ملک جس گاڑی میں سفر کررہے تھے وہ جب ناکے پر پہنچی تو اس دوران پولیس اہلکار نے گاڑی کے رجسٹریشن پیپر مانگے لیکن کاغذات دکھاتے کے برعکس محمد یاسین ملک اور ان کے ساتھی گاڑی سے باہر آئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کی ڈیو ٹی میں رکاوٹ پیدا کی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس قانون کے تحت ان کے خلاف کاروائی عمل میں لارہا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں پھیلی یہ خبریں بے بنیاد ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے محمد یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کا زدو کوب کیا ۔