سرینگر//تحریک حریت نے سجاد احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ناگم چاڈورہ بڈگام کو 2فرضی الزامات کے تحت گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سجاد احمد بٹ کا کسی بھی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ صرف ایک دوکاندار ہے اور دکان پر محنت کرکے اپنی روزی روٹی کمارہا ہے۔ پھر بھی گذشتہ ایک سال سے پولیس نے اس کو بار بار تھانہ نظربند کیا اور کئی کئی ہفتوں کے بعد اس کو رہا کردیا جاتا تھا۔ سجاد کو فرضی کیس میں پھنسانے سے قبل بھی دو ماہ تک تھانے میں بند کیا گیا تھا۔ ابھی چند ہی دن پہلے رہا ہوا تھا، مگر پھر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تحریک حریت نے حریت راہنما مسرت عالم بٹ اور عبدالغنی بٹ سوپور کو تاریخ پیشی پر سوپور لایا گیا تھا اور آج اس کو واپس کوٹ بھلوال جیل بھیجدیا گیا۔ تحریک حریت نے کہا نظربندوں کو جیلوں میں طبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔