پیرس//فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 131 افراد کی موت ہوگئی اور علاج کے لئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل مریضوں کی تعداد میں 2000 کی کمی درج کی گئی۔سرکاری اعداد کے مطابق فرانس میں کووڈ -19 سے 131 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28239 ہو گئی ہے ۔ ان میں سے 17،589 اموات مختلف اسپتالوں میں اور 10،650 افرادکی ہلاکت نرسنگ ہومز اور سماجی اداروں میں ہوئی ہے .وہیں اس وبا کے 492 نئے کیسز سامنے آنے سے اس سے متاثر ہونے افراد کی تعداد 142903 ہو گئی ہے ۔