فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ سے حساب برابر کیا

کیوبک//فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے مشہور امریکی صدر کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نہلے پہ دہلا ثابت ہوئے ۔جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے انگوٹھے کا نشان صدر کے ہاتھ پر پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ برس پیرس میں امریکی صدر ٹرمپ نے میکرون سے اس زور سے سے ہاتھ ملایا تھا کہ انتیس سیکنڈز تک ہاتھ ہی نہیں چھوڑا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں پیرس میں ہونے والے ناٹو اجلاس میں بھی فرانسیسی صدر سے پہلی ملاقات کے دوران امریکی صدر نے میکرون کا ہاتھ بہت زور سے کھینچا تھا۔یو این آئی