نئی دہلی// اوڈیشہ نے آج پوری کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے زبردست گردابی طوفان فانی سے ہوئی تباہی کے بعد صورت حال سے نمٹنے اور راحت اور بچاو مہم کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) نے اپنی پوری طاقت لگادی ہے اور 65ٹیمیں تعینات کی ہیں۔این ڈی آر ایف ک یمطابق اس نے اس سے پہلے 2013میں فالن گردابی طوفان کے وقت راحت اور بچاو کے کام کے لئے 63 ٹیمیں تعینات کی تھیں۔ اس مرتبہ 65 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جن میں 38اوڈیشہ میں بارہ آندھرا پردیش میں چھ مغربی بنگال میں جب کہ اروناچل پردیش‘ ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ایک ایک اور جھارکھنڈ‘ تمل ناڈو اور کیرل میں دو دو ٹیموں کوتعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 48ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں راحت کاموں کے لئے بھیجا جاسکے۔این ڈی آر ایف نے راحت او ربچاو کے لئے اپنے تمام وسائل کو کام پر لگادیا ہے اور وہ مقامی انتظامیہ کی ہر ضرورت پورا کرنے میں مصروف ہے۔ اب تک گیارہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالا جاچکا ہے۔یو این آئی