یو این آئی
لوئر دیر/ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پیسر کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے ۔ پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے ۔