سرینگر/نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے سوموار کو آنے والے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سرینگر کی پارلیمانی نشست سے ضلع کمشنر سرینگر کے دفتر میں نامزدگی کے کاغذات داخل کرلئے۔
عبد اللہ کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ اور جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر بھی تھے اور اُنہوں نے وسطی کشمیر کی سرینگر۔بڈگام نشست کیلئے کاغذات داخل کئے۔
مذکورہ نشست پر ووٹنگ 18اپریل کو منعقد ہونے والی ہے۔
نیشنل اور کانگریس نے چناوی گٹھ جوڑ عمل میں لایا ہے جس کے مطابق کانگریس سرینگر کی نشست سے اپنا اُمیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے سرینگر کی سیٹ کیلئے آغا محسن کو اپنا اُمیدوار نامزد کیاہے۔