لاہور//فارم کی واپسی سے حسن علی کے چہرے کی مسکراہٹ لوٹ آئی۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ کی، انھوں نے کہا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی میں پہلا میچ بھی یہاں کھیلا، 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص موقع ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔