سرینگر//چیف سیکریٹری بی بی ویاس نے فارسٹری ایڈوائزری کمیٹی ( ایف اے سی ) کی 108ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران اہم ترقیاتی اور عوامی اہمیت کے حامل خصوصی قواعد و ضوابط کے تحت متعدد منصوبو ں کی منظوری دی۔میٹنگ کے دوران جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں اور دیگر خصوصی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے جنگلاتی اراضی کا استعمال شامل ہے ۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ریوینو ، کمشنر سیکرٹری جنگلات وماحولیات ، پی سی سی ایف / چیف وائیلڈ لائف وارڈ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سربراہاں اور اعلیٰ آفیسران موجود تھے۔تعمیری کاموںکے لئے استعما ل لائی جانے والی اراضی سے کم سے کم درختوں کی کٹائی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری جنگلاتی علاقوں میں منظور کئے گئے کاموں پر سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔