نیوز ڈیسک
جموں// ڈپٹی کمشنر جموں نے اس حکم نامے کو واپس لیا ہے،جس میں تما م تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد وقت سے رہائش پذیر غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا تھا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر (ضلع الیکشن افسر )اونی لواسہ نے گزشتہ رات دیر گئے اپنے اس حکم نامے کو واپس لیا ۔غیر مقامی لوگوں کویہ سرٹیفکیٹ ان لوگوں کو یہاں کے ووٹر بنانے کی غرض سے جاری کرنا تھیں ۔تاہم حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں نے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مخالفت کی ، جس کے بعد رات کے دوران ہی ضلس مجسٹریٹ جموں نے ھکم نامے کو واپس لیا۔