جدہ //سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری ہے جہاں ہر ہفتے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں تارکین گرفتار ہوتے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں جاری تفتیش مہمات کے نتیجے میں 14 ہزار 932 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی گرفتار شدگان کی مذکورہ تعداد 4 نومبر سے 10 نومبر2021 تک کی ہے‘۔مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل تعداد میں سے 7511 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔