یو این آئی
سڈنی/آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز ڈیوڈ وارنر نے میکے میں آسٹریلیا اے اور انڈیا اے کے درمیان کھیلے گئے پہلے غیر رسمی ٹیسٹ کے آخری دن گیند کو تبدیل کرنے سے متعلق تنازع پر کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) سے وضاحت کی مانگ کی ہے ۔وارنر کی گیند کے تنازع پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’’حتمی فیصلہ سی اے کو کرنا ہے ۔ میرے خیال میں سی اے نے جلد سے جلد اس معاملے کو دبا دیا کیونکہ ہندوستانی ٹیم یہاں آنے والی ہے ۔ اگرچہ مجھے لگتا ہے کہ اگر امپائرز کو محسوس ہوتا ہے کہ کچھ ہوا ہے تو مجھے یقین ہے کہ اس سلسلے میں کچھ اور کارروائی کی جائے گی۔ امپائر یا میچ ریفری کو سامنے آکر تمام سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا ‘‘میرے خیال میں میچ ریفری کو اپنے عملے یعنی امپائرز سے بات کرنی چاہیے ۔ اگر وہ امپائر کے فیصلے سے متفق ہیں تو آپ کو بھی اس کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔ سی اے کو واضح طور پر اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرنا چاہیے ۔ اب تک، میں نے سی اے کی طرف سے ایسا کچھ ہوتا نہیں دیکھا۔’’واضح رہے کہ میک میں غیر رسمی ٹیسٹ کے آخری دن کے آغاز سے قبل جب نئی گیند ہندوستانی ٹیم کے حوالے کی گئی تو ہندوستانی کھلاڑی اور خاص طور پر ایشان کشن امپائروں سے کافی ناراض نظر آئے ۔ اسٹمپ کے مائیکروفون میں قید آواز میں امپائر شان کریگ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ پچھلی گیند پر بہت زیادہ خراشیں ہیں جب کہ کشن کو گیند کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے سنا گیا۔