عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر خطے کیلئے غنچہ ابریشم کی نمائش کا سرینگر کے سیریکلچر کمپلیکس میں آغاز ہوا۔ مارکیٹ کا افتتاح اعجاز احمد بٹ ڈائریکٹر سیریکلچرنے محکمہ کے افسران، کشمیر ڈویژن کے مختلف اضلاع کے ککون کاشتکاروں کی موجودگی میں کیا۔ککون آکشن مارکیٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جموں و کشمیر کے ککون کاشتکاروں کو ایک شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے ان کی پیداوار کی مناسب اور منافع بخش قیمتیں ملیں۔ یہ اقدام ریشم کی زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانے اور ریشم کے کیڑے پالنے والوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے محکمے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پراعجاز احمد بٹ نے کوکون کے کاشتکاروں کو مناسب منڈی کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی محنت سے کمائی گئی پیداوار کو مناسب قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے محکمے کے عزم پر زور دیا۔