سرینگر// ریاست کے سرکردہ عالم دین و تحریک حریت کشمیر کے اولین ممتاز دینی شخصیت مرحوم میر واعظ غلام نبی ہمدانیؒ کا 58واں یوم وصال پوری ریاست میں ۲۳ ماہ رجب مطابق 21اپریل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اِس سلسلے میں جمعیت ہمدانیہ کی جانب سے تاریخی خانقاہ معلی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہورہا ہے۔آج نمازِ جمعہ کے بعد مرحوم کے مقبرہ درصحن پاک خانقاہ معلی میں اجتماعی فاتحہ خوانی ، گلباری ہوگی اور مقررین حضرات مرحوم کی تاریخ ساز اسلامی خدمات ، واعظ تبلیغ اور تحریک کوئٹ کشمیر میں مرحوم کے رول پر علماء کرام ، پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔