نیوز ڈیسک
جموں// غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) نے جمعرات کو تین رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا۔ڈی اے پی کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ چِب نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں کو ’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘ کے لیے نکال دیا گیا ہے۔چِب نے بیان میں کہا، “چیئرمین غلام نبی آزاد نے تارا چند، ڈاکٹر منوہر لال اور شری بلوان سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے لیے فوری طور پر پارٹی سے بیدخل کردیا ۔”