عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کل لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہاسے ملاقات کی۔ دوران ملاقات کشمیر میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور کشمیر میں مختلف سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کئی اہم اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نہوں نے ایل جی سے اپیل کی کہ وہ بند پڑے سیاحتی مقامات بالخصوص گلمرگ کے گوگلدرا، بوٹہ پتھری، بدر کوٹ اور دودھ پتھری کے سنو پوائنٹ کو سیاحوں کے لیے کھول دینے کیلئے ذاتی طور مداخلت کریں۔ انہوں نے ایل جی کے ساتھ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران رُکن قانون ساز اسمبلی وِجے پور چندر پرکاش گنگا نے کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔