تل ابیب/یو این آئی/اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا غزہ کی پٹی سے متعلق منصوبہ محض ایک’’خیالی پلاو‘‘ہے اور کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔ایہود باراک نے اسرائیلی آرمی ریڈیو پر غزہ میں فلسطینیوں کو کسی اور جگہ بھیجنے اور امریکہ کے اس خطے پر قبضہ کرنے کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کے بارے میں جائزہ لیا۔باراک نے ٹرمپ کے منصوبے کو ’’خیالی پلاو‘‘قرار دیتے ہوئے مزید کہا’’یہ کوئی ایسا منصوبہ نہیں لگتا جس پر کوئی سنجیدگی سے غور کر رہا ہو۔ یہ ایک آزمائشی غبارے کی طرح لگتا ہے یا شاید اسرائیل کی حمایت کا اشارہ دینے کی کوشش ہے‘‘۔باراک نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ٹرمپ کے بیانات عرب ممالک پر دبا ڈالنے کے لیے “غزہ کی صورت حال کے حل کی تجویز اور حماس کو اقتدار سے ہٹانے کی حمایت کرنے کے لیے ہو سکتے ہیں۔”باراک نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ٹرمپ کے بیانات عرب ممالک پر دبا ڈالنے کے لیے “غزہ کی صورت حال کے حل کی تجویز اور حماس کو اقتدار سے ہٹانے کی حمایت کرنے کے لیے ہو سکتے ہیں‘‘۔