یواین آئی
غزہ// غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی جان بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں2 بچے جان بحق ہوگئے۔غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کی جاچکی ہیں۔غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہو چکی ہے۔