Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ میںکمال عدوان پر دوبارہ حملہ | 24 گھنٹوں میں مزید 37فلسطینی جاں بحق

Towseef
Last updated: November 5, 2024 9:57 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ// غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی ہلاک کردیے جب کہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے جاری ہیں جہاں متعدد فلسطینیوں کے گھراورگاڑیاں جلادی گئیں۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک ہی دن میں 16 شہریوں کو ہلاک اور 90 کو زخمی کردیا۔اسرائیلی علاقے بنیامن میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئیں۔

اسرائیل کا دمشق پرحملوں کا دعوی
دمشق/یو این آئی/ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے ۔شامی حکومت کی خبر رساں ایجنسی سانا کی خبر کے مطابق، کل مقامی وقت کے مطابق شام 6:05 بجے اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں کئی مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔خبر میں کہا گیا کہ ہماری فضائی دفاعی نظام نے گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے آنے والے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔اس حملے میں صرف ما لی نقصان ہوا ہے دوسری جانب، اسرائیل کی طرف سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز سے ہی شام میں وقتاً فوقتاً ایرانی نواز گروپوں اور شامی فوج کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کرتا رہا ہے ۔

اسرائیل نے تمام تجاویزمسترد کر دیں:نجیب میقاتی
بیروت/یو این آئی/ لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نجیب میقاتی نے بین الاقوامی برادری پر اسرائیل کو روکنے میں ناکامی پر تنقید کی۔میقاتی نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دیں، جنگی جرائم میں اضافہ کیا یہاں تک کہ تاریخی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔میقاتی نے کہا کہ حکومت نے فوج کو 1500 نئے اہلکاروں سے مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے صحت کے شعبے میں ہونے والی تباہی کی تفصیلی رپورٹ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں کو پیش کی۔میقاتی نے لبنان کے مشرقی شہر بعلبک اور جنوبی شہر صور میں ثقافتی و تاریخی مقامات کو نقصان پہنچنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو درج ذیل الفاظ میں کارروائی کرنے کی دعوت دی ہے ان تاریخی خزانوں کے تحفظ کے لیے فوری اور قطعی اقدامات کیے جانے چاہئیں جو نہ صرف ہماری قومی شناخت کا حصہ ہیں بلکہ عالمی تاریخ کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کے ایک گروپ کی وطن واپسی
برصغیر
چاچا زاد بھائی کے موت کی خبر سن کر 20سالہ لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کیا
تازہ ترین
کشمیر محفوظ ہے، یاتری اور سیاح یہاں آئیں: گجندر سنگھ شخاوت
برصغیر

Related

بین الاقوامیتازہ ترین

وزیر اعظم مودی نے البرٹا کی لیفٹنٹ گورنر سلمیٰ لکھانی کو کشمیر کا روایتی ’’پیرماشی ‘‘ بکس بطورِ تحفہ پیش کیا

June 19, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :خامنہ ای

June 19, 2025
بین الاقوامی

انڈونیشیا کا آتش فشاں پھٹ پڑا | راکھ اور گرم مواد فضا میں خارج ،شہریوں کو انتباہ جاری

June 18, 2025
بین الاقوامی

خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر ٹینکوںسے فائرنگ | مزید 70فلسطینی جاں بحق

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?