یو این آئی
غزہ//اسرائیل نے غزہ پر حملے کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں 100سے زائد فلسطینیوں کوجاں بحق کردیا۔اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردئے ہیں جس کے نتیجے میں 24گھنٹوں میں 140سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ادھر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگئے۔دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔اس کے علاوہ غزہ امداد کی بندش پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس ہوا جس میں روس، چین، برطانیہ نے امریکا، اسرائیل مشترکہ امدادی منصوبہ مسترد کردیا۔