Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2023 12:04 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

الفاظ کوہِ برف سے لاتے ہیں سرد لوگ
پھر دھوپ کی بساط پہ لکھتے ہیں گرد لوگ
بجھتے چراغِ غارِ شبِ غم سے پوچھ لیں
رہتے ہیں کیسے سبز مکانوں میں زرد لوگ
ہم بھی بڑے سکون سے کہتے ہیں تخلیہ
ہم سے جو اذن مانگ لیں آوارہ گرد لوگ
کھلتی ہے بے حجاب ہمیں پر یہ کائنات
ٹھہرے جو آب گینِ نظر باز مرد لوگ
کاٹے گئے تمام سماعت کے راستے
آنکھوں میں لے کے پھرتے ہیں اب اپنا درد لوگ
منزل کی سمت کارواں سا تھا رواں دواں
ایسے بکھر گئے کہ ہوئے فرد فرد لوگ
ایسا چمن کہ رقص خزاؤں کا شاخ شاخ
شیدؔا غبارِ جشن فضا زرد زرد لوگ

علی شیداؔ
نجدون نیپورہ اسلام ا?باد،اننت ناگ
موبائل نمبر؛9419045087

لڑتا رہا جو زیست میں اپنے ہی بخت سے
لٹکی ہوئی ہے لاش اسی کی درخت سے

مانا کہ قیمتی ہیں یہ شیشم کی لکڑیاں
سایہ ملےگاتم کو نہ اس کے درخت سے

دیکھا ہے میں نے ایسا بھی انصاف وقت کا
اٹھنا پڑا ہے شاہوں کواپنے ہی تخت سے

میں نے بھی اس کے ہوش ٹھکانے لگا دئے
مجھ کو جو آنکنے لگا وہ ایک لخت سے

تہذیب نو نے سر سے دوپٹے اُڑا د ئے
آندھی میں جیسے جھڑتے ہیں پتے درخت سے

بیٹی بیاہنے کی خوشی تھی مجھے مگر
راقمؔ کا خالی ہوگیا گھر سارا رخت سے

عمران راقم
موبائل نمبر؛9062102672

خُود پرستی میں صنم اکثر خُدا ہونا ترا
تیرے لہجے سے ہے بہتر یوں جُدا ہونا ترا
ہے جتائی یہ محبت تم نے احساں کی طرح
مجھ کو ہے منظور اب جاناں خفا ہونا ترا
بھُول جانے کی قسم نےبھُول جانے نا دیا
قرض کی مانند میرے دل سے ادا ہونا ترا
اتفاقاً ہی سہی لیکن یہ اب مُمکن نہیں
پھر خِزاں کے موسموں میں سامنا ہونا ترا
بے قراری بے کلی بے وقت دیتا ہے مجھے
بے وجہ بے ساختہ یوں بے وفا ہونا ترا
ہو مُبارک خواب تیرے تجھ کو اے دُشمن مرے
رہ گیا ہے خواب بن کر آشنا ہونا ترا
ہے سنا میں نے بڑا ہے مُطمئِن تُو آجکل
بے سبب اور بے وجہ ہے اب گلہ ہونا ترا
ہِجر کی وہ آنچ مجُھکو یاد ہے اب تک خلِشؔ
رات بھر لبِ بام پر ہائے جِلا ہونا ترا

خلِشؔ
لارم اسلام آباد ،کشمیر،[email protected]

نہ میری دسترس میں خواب تھے
وہ جو دیکھے میں نے سراب تھے
کہاں عیش تھا تیرا ساتھ بھی
تیرے ساتھ لمحے عذاب تھے
کئے وِرد میں نے جو رات بھر
تیرے نام ہی کے خطاب تھے
ہوا وصل کوئی نہ بات کی
یونہی ملنے کو ہم بیتاب تھے
جو چھلک پڑے میری آنکھ سے
میرے دل جگر کے خونناب تھے
یونہی میری قیمت نہیں گھٹی
ہر وقت جو دستیاب تھے
کیسے معاف ہوتی میری سزا
میرے جرم تو بے حساب تھے
عابد ملے جو ستم مجھے
میری چاہتوں کے جواب تھے

عابد حسین راتھر
موبائل نمبر؛ 7006569430

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

غرلیات

غزلیات

May 10, 2025
غرلیات

غزلیات

May 3, 2025
غرلیات

غزلیات

April 26, 2025
غرلیات

غزلیات

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?