Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: January 1, 2023 1:19 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 

نیا سال آیا ہے گزرا پرانا
نہیں لگتا مجھ کو کہ تھا وہ سہانا
گرانی نے سب کی کمر توڑ ڈالی
سنائیں کسے درد کا یہ فسانہ
حوادث بھی دیکھے بہت سالِ رفتہ
رہا رات دن کام لاشیں اُٹھانا
نشہ کی وباء آجکل ہے جو پھیلی
ہے عاجز اُسی سے تو سارا زمانہ
کوڈ نے دوبارہ ہے سر جو اُبھارا
ہمیں اس سے خود کو ہے ہر دم بچانا
نہیں سامنے بات کرتا ہے کوئی
موبائل کا ہے آج کل جو زمانہ
اگر چہ ترقی بہت ہم نے کی ہے
مگر بے سکونی ہے شانہ بشانہ
ملی زندگی ہے فقط چار دن کی
محبت سے لازم ہے اس کو بِتانا
یہاں سچ بتانا ہے نقصان شادابؔ
زباں جس نے روکی وہی تو ہے دانا

غلام رسول شادابؔ
مڑواہ (کشتواڑ)
موبائل نمبر؛ 9103196850
درد سینے میں جو شدت پہ اُتر آتے ہیں
ضبط سے اشک بغاوت پہ اُتر آتے ہیں
جانے لہجے میں کمی کیا ہے کہ جس کو دیکھو
پیار دیتا ہوں عداوت پہ اُتر آتے ہیں
قید میں رکھ کے پرندوں کو وہ ڈالیں دانہ
گو کہ صیاد سخاوت پہ اُتر آتے ہیں
کس میں غیرت ہے گریبان میں اپنے جھانکے
دوسرے کی جو ملامت پہ اُتر آتے ہیں
کارواں جانبِ منزل نہ چلا، کیا چلتا!
جو بھی آتے ہیں قیادت پہ اُتر آتے ہیں
وصف اک یہ بھی تو پیوست ہے کم ظرفوں میں
ہار جائیں تو حقارت پہ اُتر آتے ہیں
دورِ حاضر کے چراغوں سے سنبھلنا عارضؔ
بات بے بات شرارت پہ اُتر آتے ہیں

عارض ارشاد
نوہٹہ، سرینگر
موبائل نمبر؛7006003386

اُس نے جی بھر کے دیکھا تو دل بھر آیا ہے
آنکھوں سے ہوتے ہوئے پلکوں پہ درّ آیا ہے

دریائے محبت میں جو ڈوب گیا سو ڈوب گیا !
اِک فقط میں ہی جو ساحل پہ اُتر آیا ہے

اب خموشی کوہی اپنی عافیت سمجھتا ہوں ورنہ!
ناکردہ گناہوں کا اِلزام بھی میرے سر آیا ہے

اب نگاہِ شوق میں پہلی سی وہ تاثیر ہی نہیں
تیر اگرچہ سینے سے دل میں اُتر آیا ہے

خود شناسی نہ اُن کی شناسائی مشتاقؔ
راستہ بھٹکا ہوں تو کِدھر آیا ہے

خوشنویس میر مشتاق
ایسو،اننت ناگ ، کشمیر
[email protected]

بدلے گی دعا سے ہی مری تقدیر تو اک دن
نکلے گی مرے خوابوں کی یہ تعبیر تو اک دن

کرتا ہوں جسے یاد وہ مجھ کو یاد کرے گا
توڑے گا وہ خود پاؤں کی یہ زنجیر تو اک دن

ہوگی اس سے تو میری جب یہ بات اس دل کی
درد کی ہم لائے گے یہ تصویر تو اک دن

پھرغم نہ رہے گا نہ درد کی پکار ہی
جب پھر سے روشن ہو گا یہ کشمیر تو اک دن

طلحہ ترے ان زخموں پر بھی ہو گا مرہم
جب ہو گی عیاں حق کی یہ تحریر تو اک دن

جنید رشید راتھر طلحہ ؔ
آونورہ شوپیان
[email protected]

اب تری بات پر اعتبار کر نہیں سکتا
تم بےوفا ہوتم سے پیار کر نہیں سکتا

وعدہ ہم سے کرتے ہو وفا غیروں سے
اب لمحہ بھر تیرا انتظار کر نہیں سکتا

بڑھا رہی ہے خلش تیری یادیں مجھے
ہجرزاد ہوں تیرا شمار کر نہیں سکتا

تو کوئ جبین فلک کا ستارہ تھوڑی ہو
بار بار حسن تیرا آشکار کر نہیں سکتا

لاکھ سمجھایا کہ مت کھیل يه دل سے
عاشقؔ اب تیرا ساز گار کر نہیں سکتا

محمد عارف عاشق (بہار)
طالب دار الہدی پنگنور
آندھرا پرديش

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

غرلیات

غزلیات

May 10, 2025
غرلیات

غزلیات

May 3, 2025
غرلیات

غزلیات

April 26, 2025
غرلیات

غزلیات

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?