محسوس یہ ہوا کہ اُجالوں میں کھو گئے
	ہم جب سے ہیں کسی کے خیالوں میں کھو گئے
	ہم ایسے راستوں سے بھی گزرے ہیں بارہا
	وقتِ سفر جو پائوں کے چھالوں میں کھو گئے
	وہ گیسوئے سیاہ وہ چہرئہ پُرکشش
	ہم ظلمتوں سے نکلے اُجالوں میں کھو گئے
	تخریب کے سوا انہیں کچھ سوجھتا نہیں
	وہ کسقدر ہیں پست خیالوں میں کھو گئے
	کس درجہ رحم آتا ہے ہم کو عوام پر 
	جو اہلِ اقتدار کی چالوں میں کھو گئے
	پھر مل سکا نہ اپنا کہیں بھی کوئی سراغ
	ہم ایسے اپنے چاہنے والوں میں کھو گئے
	جب اُن لبوں پہ پھیل گئیں مسکراہٹیں
	غم کے کثیف اندھیرے اُجالوں میں کھو گئے
	جن میں کسی بھی بات کا مفہوم کچھ نہیں
	ہم ایسے اُلٹے سیدھے سوالوں میں کھو گئے
	کچھ لوگ اُن کو دیکھتے ہی رہ گئے ہیں عرشؔ
	کچھ لوگ ایسے دیکھنے والوں میں کھو گئے
	عرش صہبائیؔ
	ریشم گھر کالونی جموں،فون نمبر0191-2544088
	وہ چمکتا رہا محفل میں ستارہ بن کر
	ہم بھی حاضر رہے طوفاں کا نظارہ بن کر 
	روک رکھے ہیں میرے ضبط نے طوفاں سارے
	کسی صحرا میں سمندر کا کنارا بن کر
	آج کچھ دوست میری وصل کو آئے لیکن
	آنے والی کسی مشکل کا اشارہ بن کر
	اپنی آواز کو لے جاو فلک کی حد تک
	کسی اخبار کا گم گشتہ شمارہ بن کر
	ہار سے چُور سمجھتا رہا ہر دم مجھ کو
	اور میں جیتا رہا جینے کا گزارہ بن کر
	دور کرنے کیلئے دن کے اندھیرے تابشؔ
	چاند بیٹھا رہا سورج کا سہارا بن کر
	جعفر حسین تابشؔ
	مغلمیدان،کشتواڑ
	طالب علم بی اے(سمسٹر اول) 
	ڈگری کالج کشتواڑ
	رابط: 8492956626
	زندگی کی دُعا نہ دو مجھکو
	بارہے یہ سزانہ دو مجھکو
	یہ امانت ہے میرے یاروں کی
	زخمِ دل کو ہوا نہ دو مجھکو
	میں تو بُجھتا ہوا سا شعلہ ہوں 
	میرے ہم دم ہوا نہ دو مجھکو
	عشق میں ڈوبنے لگا ہوں تَیرے
	اب کوئی آسرا نہ دو مجھکو
	صرف تیری طلب ،طالب کو
	دورجاکر مٹنا دو مجھکو
	اعجاز طالب
	جعفر بیگ حول
	فون نمبر؛9906688498