ڈوڈہ // گزشتہ تین روز سے ضلع پولیس ڈوڈہ اور چناب بچاؤ کاری ٹیم نے نیرو نالہ میں غرقآب بلبیر سنگھ کی نعش آج بھی باز یاب نہ ہو سکی۔چھ اپریل 2017 کو بھالہ سے نیرو نالہ میں غرقآب بلبیر سنگھ کی نعش ڈھونڈنے کے لئے آج بھی ضلع پولیس ڈوڈہ زیر اشتراک غوطہ خور چناب بچاؤ کاری ٹیم کے ساتھ سرچ اوپریشن جاری رکھا واضح رہے کہ چھ اپریل کو بلبیر سنگھ ولد جسررت سنگھ ساکنہ کْلشڑی بھدرواہ جو ہونڈائی شو روم نیرو نالہ میں غرقآب ہوا تھا کی نعش کو ڈھونڈنے کے لئے نیرو نالہ بھالہ تا پْل ڈوڈہ تک غوطہ خوروں کی کڑی مشقت کے باوجود بھی نعش کو برآمد نہ کیا جا سکا۔