یو این آئی
نئی دہلی//غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال بین الاقوامی ریسرچ اسکالرز غالب سمینار کا انعقاد کرتا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے ریسرچ اسکالر شریک ہوتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ 20ستمبر کو شام 5بجے ایوان غالب میں سمینار کا افتتاحی اجلاس ہوگا جس کی صدارت ہندی کے معروف ادیب و نقاد پروفیسر وشوناتھ ترپاٹھی کریں گے۔سابق سکریٹری حکومت ہندنوید مسعود سمینار کا افتتاح کریں گے۔ پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی استقبالیہ کلمات پیش کریں گے اور سید شاہد مہدی سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ معروف نقاد و دانشور پروفیسر انورپاشا پیش کریں گے اور میں شکریے کی رسم ادا کروں گا۔ڈاکٹر ادریس احمد نے مزید کہا کہ 21اور 22ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ادبی اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس بار تیس سے زیادہ یونیورسٹیز سے ریسرچ اسکالر سمینار میں شریک ہو رہے ہیں۔