بلال فرقانی
سرینگر//صوبائی کمشنر پی کے پولے نے بدھ کو کہا کہ شہر خاص میں عید گاہ میدان کو جدید ترین کھیل کے میدان کے طور پر تیار کیا جائے گا جس میں کم از کم 10 سائنسی طور پر تیار کردہ ٹرف ہوں گے جبکہ تمام جدید سہولیات کے ساتھ، فٹ بال گرانڈ کی تجدید کی جائے گی اور پارک کو ایک بڑے پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا’’میں نے آج علاقے کا دورہ کیا تاکہ نوجوانوں کو دستیاب کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے، اس دوران افسران کو علاقے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی مزید سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت کی گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ عیدگاہ کو شہر خاص کے بہترین کھیل کے میدانوں میں سے ایک کے طور پر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گاجس میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے سائنسی طور پر 10 ٹرف تیار کیے جائیں گے اور فٹ بال گرائونڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔پولے نے کہا کہ قریبی پارک کو بھی تمام جدید سہولیات کے ساتھ ایک اہم پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔