عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس کے ایک افسر کو اتوار کو عید گاہ سرینگر میں ملی ٹینٹوں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔حکام نے بتایا کہ انسپکٹر مسرور احمد وانی عیدگاہ گرائونڈ میں مقامی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے جب انہیں ملی ٹینٹوں نے گولی مار دی۔زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے تھے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کشمیر زون پولیس نے کہا، ملی ٹینٹوں نے عیدگاہ، سرینگر کے قریب انسپکٹر مسرور احمد پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اس دہشت گردی کے جرم میں پستول کا استعمال کیا گیا تھا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا اور کیس درج کر کے تلاشیاں لی گئیں۔