بھدرواہ //بھدرواہ میں تہواروں کے موقعہ پر غلط پارکنگ اور بغیر ٹریفک اہلکاروںکی وجہ سے بھاری ٹریفک جام کی خبرووں کے پیش نظر سول انتظامیہ نے عید کی خریداری کے لئے شکروار کو قصبہ میں ٹریفک پر پابندیاں عائد کیں۔ایسا لگ رہا تھا کہ پولیس کو س سے کوئی فرق نہیں ہے لیکن سول انتظامیہ نے پہل کرکے عام لوگوں کو خریداری میں راحت دی۔تحصیلدار بھدرواہس مسعود احمد نے قصبہ میں غلط پارکنگ اور ٹریفک کی بد نظمی کی وجہ سے جام کی خبروں پر سنیگن کاروائی کرتے ہوئے بذات خود ٹریفک کا کام دیکھا ۔اطلاعات کے مطابق لکشمی نرائن چوک اور صدر بازار پر گاڑیوں کو روکنے کے لئے خار دار تار لگائی گئی ،تاکہ وہ سیری بازار میں داخل نہ ہو پائیں ،جو کہ عید کی خریداری میں سب سے اہم مرکز رہتا ہے۔جب کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ بھدرواہ مسعود احمد سے اس بار ے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے سیری بازار کا صُبح سویرے معائینہ کیا ،تو وہاں پر کوئی بھی پولیس کا اہلکار موجود نہیں تھا ،تو میں نے ایس ایچ او کو بُلایا اور اسکے بعد ہم نے ٹریفک کو کنٹرول کرنا شروع کیا ۔اور سیری بازار میںگاڑیوں کا دخلہ روکنے کے لئے خار دار تار بچھائی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام گذشتہ دو دنوں سے کر رہے ہیںاور ہمیں امید ہے کہ خریداروں کو اس سے راحت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ ہم نے مارکیٹ چیکنگ بھی کی تاکہ خریداروں سے زیادہ ریٹ وصول نہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیری بازار میں لوگوں کی شکایات سُننے کے لئے موجود رہیں گے ۔