عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عید میلاد النبی کے موقع پرملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے تمام ہم وطنوں کو، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ادھروزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا ایکس پر دیے گئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا‘‘یہ مقدس دن ہمارے سماج میں امن اور خوشحالی لے کر آئے ۔ رحم دلی، خدمت اور انصاف کے اصول ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔ مودی نے اونم کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ایک پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ “سب کو اونم مبارک ہو!۔ادھرکانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اونم کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔