سرینگر// پیغمبر آخرزمان حضرت نبی ؐ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیؐ ) کی تقریبات کے سلسلے میں تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ (بانی اسلام کشمیر )سرینگر میں 6ربیع الاول بدھ بمطابق13اکتوبر کو ایک تقریب کا انعقاد ہو گا۔ نمازِ ظہر سے قبل 12بجے دن کے بعد ہی میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی پیغمبر آخرزمان ؐ کی تولد باسعادت کے مختلف گوشوں پر وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور نمازِ کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات، دورد و اذکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ یاد رہے ان دنوں خانقاہِ معلی میں یکم ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک خطمات کی مجلس جاری رہے گی۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ فرزندِ حضرت بانی اسلام کشمیر میر سید علی ہمدانی کا عرس مبارک بھی17ربیع الاول کو ہوتا ہے۔