سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے ریاستی عوام کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عید الفطر ریاست اور یہاں کے لوگوں کیلئے ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کی ایک سوغات لے کر آئے گی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر امن اور شانتی کا ایک گہوارہ ہے یہاں صدیوں سے مختلف عقیدوں کے لوگ آپسی رواداری اور بھائی چارے سے زندگی گذار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقدس تہواروں کی بدولت مختلف طبقوں کے درمیان پیار اور محبت کے رشتوں کو مزید تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ وزیر دیہی ترقی ، پنچائتی راج نظام عبدالرحمان ویری ، وزیر مال غلام نبی لون ہانجورہ ، وزیر برائے باغبانی،انصاف ، قانون اور پارلیمانی سید بشارت بخاری ، وزیر برائے سماجی بہبود ، اے آر آئی اینڈ ٹینگز اور سائنس و ٹیکنالوجی سجاد غنی لون ، وزیر برائے امدادِ باہمی و امور لداخ چیرنگ دورجے ، وزیر برائے تعلیم ، حج و اوقاف اور قبائلی امور چودھری ذوالفقار علی ،وزیر برائے صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول شیام لال چودھری ، وزیر برائے تعمیراتِ عامہ و ثقافت نعیم اختر ، وزیر برائے پشو و بھیڑ پالن عبدالغنی کوہلی ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورتکنیکی تعلیم عمران رضا انصاری ، وزیر برائے خزانہ ، محنت و روز گار سید محمد الطاف بخاری، وزیر برائے ڈیساسٹر منیجمنٹ ، امداد ، باز آباد کاری اور تعمیر نو جاوید مصطفی میر ، سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی ، وزیر برائے زرعی پیداوارمحمد خلیل بندھ ، وزیر برائے مکانات و شہر ترقی ست پال شرما، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین محمد اشرف میر ، وزیر برائے بجلی سنیل کمار شرما، وزیر برائے جنگلات و ماحولیات راجیو جسروٹیہ ، وزیر صحت و طبی تعلیم دویندر کمال منیال اور وزرائے مملکت آسیہ نقاش ، سنیل کمار شرما ، میر ظہور، اجے نندا اور شکتی راج پریہارنے ایک مشترکہ پیغام میں ریاستی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست کیلئے امن ،ترقی اور خوشحالی کا ایک باعث بنے ۔ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی ، صوبائی صدر جموںدیوندر سنگھ رانا، ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ اور جنید عظیم متو نے بھی ریاست کے لوگوں کو عید مبارک پیش کی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ اور قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عنایت علی نے بھی ریاستی عوام کوریاستی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین جہانگیر میر اور قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے بھی ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری اور ممبر اسمبلی کو لگام محمد یوسف تاریگامی نے عوام کو عیدالفطر کے مو قعے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خوشی کا یہ مو قع پوری دنیا خاصکر ریاست کے لئے امن ،خوشخالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے ۔ چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ریاستی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ اپنے پیغام میںانہوں نے تہواروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تہوار مناتے وقت ہمیں غربا اورضرورتمندوں کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ،اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ،ایس ایس پی سرینگر نے ریاست کے لوگوں کو عیدالفطر کے مو قع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبار کباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ یہ عید ریاست جموں کشمیر کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کی نوید لے کر آئے ۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید ، انسپکٹر جنرل پولیس برائے کشمیر ایس پی پانی ،اے ڈی جی پی سی آئی ڈی عبدالغنی میر نے ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ کرے یہ عیدریاست میں امن کی نوید لے کر آئے ۔