کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر جی این بلوان نے عید الفطر کے پیش نظر ضلع کشتواڑ میں یہ تہوار منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں پولیس ، فوج، سی آئی ایس ایف ،سی آر پی ایف اور ضلع و تحصیل سطح کے آفیسروں نے عید الفطر منانے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شرکت کی۔میٹنگ میں نرخ ناموں کے مطابق تمام اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔اسکے علاوہ میٹنگ میں سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ ضلع کا پُر امُن اور خوشحال ماحول تباہ نہ کیا جاسکے۔میٹنگ میں ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر، سی پی او کشتواڑ ڈاکٹر یاصر بلوان، اے سی آر کشتواڑ محمد سعید خان، ایس ڈی ایم او چھاترو قاضی مسعود، ,تحصیلدار کشتواڑ ارشاد احمد بٹکے علاوہ ضلع کے کئی سول و فوجی آفیسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔