Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

عید الاضحیٰ کی آمدپرتھنہ منڈی بازار میں خریداروں کا بھاری رش

Mir Ajaz
Last updated: June 15, 2024 12:50 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ یاسمین

تھنہ منڈی// عید الاضحیٰ 2024 کی آمد آمد ہے۔ اس موقع پر قصبہ تھنہ منڈی کے اطراف و اکناف میں سارا دن خوب چہل پہل رہتی ہے۔ عوام کے بھاری رش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ مبارک عید تھنہ منڈی کی رونقیں بھی ہمراہ لے آئی ہے۔اس حسین و جمیل موقع پر علاقہ بھر کے لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف نظر آئے۔ چاروں طرف اشیائے خرد و نوش اور دیگر ملبوسات کی خرید و فروخت کا سلسلہ دن بھر جاری رہتا ہے۔ چار سو گہما گہمی ہر طرف خرید و فروخت اور مقدس تہوار کی زوروں پر ہے۔ خواتین کو چوڑی مہندی کی فکر ہے تو کوئی بچوں کے کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہے، بازاروں میں لگی رونق سے دکاندار بھی مطمئن ہیں، کہتے ہیں کہ تھنہ منڈی قصبہ میں معمول سے ہٹ کر رات گئے تک چہل پہل جاری رہتی ہے۔ اس سلسلے میں تھنہ منڈی کا مین بازار، خان مارکیٹ، اولڈ تھنہ منڈی، غزالی مارکیٹ، عبد مارکیٹ، اور خواجہ عبداللطیف شال مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں جوں جوں عیدالاضحیٰ کا مبارک دن قریب آتا جارہا ہے جا ہے، قصبہ تھنہ منڈی کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عید کے جشن کے لئے سجے بازار میں چاند رات نزدیک آتے ہی رونق آگئی ہے۔ 17جون 2024 کو عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے اس کے چلتے ان دنوں تھنہ منڈی بازار میں بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے اور پورا دن بازار خریداروں سے بھرا رہتا ہے۔ تاہم خریداروں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اپنوں کے ساتھ عید کا جشن منانے کیلئے بازار میں چہل پہل بڑ ھ گئی ہے۔ عورتیں ہوں یا مرد، ہر کوئی کپڑوں کی دکان پر اپنی پسند کے کپڑے خریدنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یا دیگر اشیاء خرد و نوش کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔ وہیں بعض صارفین کا کہنا تھا کہ قصبہ میں اشیائے خوردونوش اور ملبوسات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام اور غریب انسانوں کو خرید و فروخت میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عید کہ اس مبارک موقع پر فوری طور پر پورے بازار کا معائنہ کیا جائے اور تمام دکانداروں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ صارفین کو ضروریات زندگی کا سامان سستے داموں دستیاب ہو سکے۔ اور وہ دو دو ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں۔

ڈگری کالج گراؤنڈ پونچھ میں مویشی منڈی سج گئی

حسین محتشم
پونچھ//پوری دنیا کی طرح جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عید الاضحی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس دوران پونچھ میں قربانی کے جانوروں کی عارضی منڈی سج گئی۔پونچھ شہر خاص میں عید الاضحی کے موقع پر عارضی مویشی منڈی شری کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے گراؤنڈ میںقائم کی گئی ہے ۔یہاں ہر طرح کے قربانی کے جانور دستیاب ہیںتاہم تاجر سہولیات کے فقدان کا شکوہ کرتے نظرآتے ہیں۔اپنے جانور بیچنے آئے ہوئےایک شہری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے جانوروں کو پالتے ہیں اور عید قربان کی آمد پر جانوروں کو فروخت بھی کرتے ہیں ،تاہم اب ان کو اس میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔آزاد چوہان نامی ایک شخص کا کہناتھا ’آج میں اس منڈی میں قربانی کا جانور خرید نے آیا تھا ،لیکن قیمتیں ساتویں آسمان پر ہیں ،آج سے تین سے قبل میں 150سے200روپے قر بانی کے جانور فی کلو فروخت کیا کرتا تھا ،لیکن اب قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔تاہم قربانی کے جانور فروخت کرنے والے ایک اور تاجر نے کہا کہ منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں جانور کی نسل پر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں قربانی کے جو جانور فروخت کئے جاریے ہیں وہ اعلیٰ نسل کے بھیڑ بکری ہیں ،جن میں کاجو ،چتری ،گرولہ اور کانگڑا قابل ذکر ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?