حسین محتشم
پونچھ //عوام کے پرزور مطالبہ کے بعد پونچھ قصبہ میں عیدگاہ چوک کے قریب سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے جس کو لے کر عوام مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔اس دوران کچھ لوگوں کی جانب سے سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھائے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تار کول جلد ہی اکھڑ سکتا ہے۔سماجی کارکن عبدالرشید شاہ پوری اور دیگر مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا تو گیا ہے تاہم متعلقین کی لاپرواہی کی وجہ سے تار کول بچھانے کا عمل غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے تار کول جلد اکھڑنا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعمیر اتی عمل کی جانچ کروائیں اور غیر معیاری تعمیر اتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔