جموں// ریاستی اسمبلی کے سابق وزرا اور کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر رمن بھلہ نے صاف طورپرکہہ دیاہے کہ ریاست کی عوام کانگریس پارٹی کی واپسی کیلئے بے صبری سے انتظار کررہی ہے ۔انہوںنے مزیدکہاہے کہ کانگریس پارٹی جموں وکشمیر عوام کی اکیلی چنندہ پارٹی ہے جو عوام کی بھلائی کیلئے ہمیشہ سے بدستور اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہے۔ یہاںپر جاری پریس بیان میںرمن بھلہ نے بتایاہے کہ تواریخ گواہ ہے کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جس نے ریاست کے تمام حلقہ انتخابات میں لوگوں کے ساتھ اپنے خدمات کا تعاون صرف کیا اوراب جاکے لوگوں واقفیت حاصل ہوئی ہے کہ کانگر یس نے ریاست جموں وکشمیر کی عوام کیلئے کیا نہیں ہے۔رمن بھلہ گاندھی نگر میں پارٹی کارکنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں کئی حلقہ انتخابات سے آئے ہوئے لوگوںکے ساتھ بھی انہوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے بلاک صدر امرت بالی ‘ بلاک صدر جتندر سنگھ چب ‘پنچ ہرویندر کور‘ لمبردار پون بھگت ‘ دیوان چند‘بال کرشن ٌ اشوک کمار‘گوپال شرما ٌمیڈیم سمیر تا پانا لال ‘ گگن برال ٌگوروپرب سنگھ سوڈھی ٌبنٹی یشپال وغیر ہ نے بڑھ چڑھ کرشر کت کی۔ بھلہ نے مزید کہاہے کہ کانگریس نے ریاستی اسمبلی کوتحلیل کرنے کا مطالبہ کرر ہی ہے اورساتھ میں انہوںنے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی ریاست میں خوشگوار ماحول پیدا کر کے فوری طورپرریاستی انتخابات کرانے کی خواہاں ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ بی جے پی اورپی ڈی پی نے اپنی نجی مفاد کے خاطر ریاستی عوام کے ساتھ دھوکہ کیاہے جس کا مطلب اب ساری عوام جاننے لگی ہے اوردونوںپارٹیوں سے نفرت کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔