Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

عوامی مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے مراعاتی پالیسی بنائی جائے چیف سیکریٹری کاجموںوکشمیر کے ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے اقدامات کا جائزہ

Towseef
Last updated: February 19, 2025 11:13 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کے تاریخی و شاندار ورثے اور تعمیراتی ورثے کی بحالی ، تحفظ اور دیکھ دیکھ کی کوششوں کا جائزہ لینے اور عمل تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے قیمتی مخطوطات (قدیم تحریری دستاویزات) کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے ایک مراعاتی پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے متعدد اہم ہدایات جاری کیں۔اُنہوںنے زور دیا کہ اس عمل میں تعاون کرنے والے افراد کو تسلیم کیا جائے اور ڈیجیٹائزیشن کے بعد ان کے اصل مخطوطات واپس کئے جائیں تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں مختلف فن تعمیر اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ آرکیولوجی و آرکائیوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ بحالی کی کوششوں کو تیز کریں اور جاری کردہ فنڈز کا مؤثر اِستعمال کریں تاکہ مقررہ مدت میں منصوبے مکمل کئے جا سکیں۔ اِس اقدام سے جموں و کشمیر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل کو مزید فروغ ملے گا۔مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کی ثقافتی بحالی کے حوالے سے صوبائی کمشنر جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے اِشتراک سے ثقافتی تقریبات کا اِنعقاد کریں تاکہ مبا رک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کو ایک متحرک ثقافتی مرکز میں تبدیل کیا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے ایم ایم ایچ سی میں بحال شدہ عمارتوں کے مؤثر اِستعمال پر زور دیتے ہوئے محکمہ آرکیالوجی کو ان عمارتوں کے دوبارہ استعمال کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اگر بحال شدہ ڈھانچوں کو اِستعمال میں نہ لایا گیا تو اب تک کی گئی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی عمارتوں کو غیر فعال رکھنا انہیں دوبارہ خستہ حالی کا شکار بنا سکتا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اِس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے مبارک منڈی میں ہیرٹیج ہوٹل کے قیام کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر (ٹی اے) کی تقرری کے معاملے میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کریں۔ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت ڈیزائن، تعمیر، فائنانس ،آپریٹ اور ٹرانسفر (ڈِی بی ایف او ٹی) بنیاد پر تیار کیا جائے گا تاکہ جموں شہر میںدیرپا سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔اَتل ڈلو نے خطے کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر کی ثقافتی شناخت کے تحفظ میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے لیے ایوارڈز دینے کی تجویز دی۔ اُنہوں نے لَل دَید جیسے سنتوں، صوفی بزرگوں کی زندگی اور خدمات پر مبنی مصوری مقابلے منعقد کرنے کی تجویز دی تاکہ نوجوان نسل کو ہمارے ورثے اور روایات کی جمالیاتی قدر اُجاگر کرنے اور تاریخی اہمیت سے روشناس کیا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے ایس پی ایس میوزیم سری نگر کی جدید کاری کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ کی تیاری میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اسے 15دِنوں کے اَندر حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے آئندہ موسم گرما میں اس کام کو اَنجام دینے پر زور دیا۔میٹنگ میں ورثے سے متعلق اہم منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں شیرگڑھی پیلس کی بحالی و ترقی، تہذیب محل کی تعمیر، 250 میٹر طویل فلائی اوور برج (جو جلاکہ محلہ کو مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس سے جوڑے گا) کی 23.50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر، کیبل کار پروجیکٹ (پیرکھو) اور مبارک منڈی کمپلیکس کے درمیان ورٹیکل لفٹ کی تنصیب اور ہیرٹیج کمپلیکس کے لئے جموں میونسپل کارپوریشن کے تحت ایک مخصوص پارکنگ ائیریا کی تعمیر شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایک آن لائن پورٹل تیار کرے جس میں یوم آئین اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کی تقریبات کے تحت تمام اَضلاع میں ہونے والی سرگرمیوں کا دستاویزی ریکارڈ اور تشہیر کی جا سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

جموں

چیف سیکرٹری ڈلو کا یاتری نواس بھگوتی نگر جموںکا دورہ | سلامتی اور سہولت حکومتی ترجیح امرناتھ یاتر کے ا پُرامن اوراحسن اِنعقاد کیلئے حتمی اِنتظامات کا جائزہ لیا

July 2, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025
جموں

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025
جموں

چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?