سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت نے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ان کی گپکار رہائش گاہ پر ایک عوامی رابطہ و رسائی سیل قائم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو حکومت تک پہنچنے اور ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرنے کی جگہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیل دفتری اوقات کے دوران باقاعدگی سے کھلا رہے گا۔ افسران دستیاب رہیں گے اور وزیر اعلیٰ عوامی وفود سے ان کی شکایات سننے کے لیے خود بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں روسٹر جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیل نہ صرف شکایات کے ازالے کے سیل کے طور پر کام کرے گا بلکہ عوامی تجاویز کے لیے بھی کھلا رہے گا کیونکہ حکومت ان کی ہے۔