کپوارہ // دار پورہ لولاب کے ہائی سکول میں دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کے بعد 44 امیدواروں میں1 طالب علم کامیاب ہونے پر ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کشمیر نے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول عملہ کی معطلی کے احکامات صادر کئے۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امتحانی نتائج میں مایوس کن کارکردگی پر علاقہ میں مایوسی پھیل گئی۔ زرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرنے دار پورہ لولاب ہائی سکول میں تعینات دو اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔