سرینگر //ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ’محبوبہ مفتی کو پی ڈی پی کی دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اگران دنوں ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے ہیں، لیکن میں پھر بھی آپ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔