عمر عبداللہ کاوندے بھارت ٹرین سے کٹرہ تک سفر

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو حال ہی میں لانچ کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے سری نگر سے کٹرہ تک سفر کیا۔اس دوران ان کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایک عہدیدار نے بتایا عمر عبداللہ صبح نوگام ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین میں سوار ہو کر کٹرہ کے لئے روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ کٹرہ سے جموں گئے۔زائد از ایک ہفتہ قبل عمر عبداللہ کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی اسی ٹرین کے ذریعے کٹرہ روانہ ہوئے تھے۔ان کا اس موقع پر کہنا تھا ٹرین میں سفر کرنے کے دوران مجھے خوشی سے آنسو آگئے کہ کیا سچ مچ وہ دن آگیا جب میں ریل میں بیٹھ کر ملک کے باقی حصوں میں جا سکوں گا۔انہوں نے مزید کہنا تھایہ ٹرین نہ صرف جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں ساتھ جوڑے گی بلکہ اس سے پیار اور محبت بھی بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 6جون کو وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔7جون سے باقاعدہ شروع ہونے والی یہ سروس مقامی لوگوں، سیاحوں اور یاتریوں میں کافی مقبول ہے۔

Share This Article