Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

عمر عبداللہ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ بھاجپا کی انتقام گیری پر مبنی سیاست : نیشنل کانفرنس

Last updated: April 7, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا للہ جمعرات کی صبح یہاں نئی دہلی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی موصوف صبح ای ڈی کے دفتر پہنچے اور وہاں پہلے سے ہی موجود میڈیا کے نمائندوں سے کوئی بات کئے بغیر ہی سیدھے اندر چلے گئے۔حکام نے ای ڈی دفتر کے گردو پیش میں پہلے ہی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

 

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی نائب صدر عمر عبداللہ کو ای ڈی نے آج اس بنیاد پر پیش ہونے کے لئے دہلی بلایا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ان کی حاضری ضروری ہے۔

 

بیان کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ ہونے اور دہلی میں ان کی رہائش گاہ نہ ہونے کے باوجود عمر عبداللہ نے سمن کو ملتوی یا مقام کی تبدیلی کی کوشش نہیں کی اور نوٹس کے مطابق ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئے۔

 

این سی نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کی عادت بنالی ہے اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آج تک بی جے پی کی بامعنی مخالفت کرنے والی کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں بخشا گیاہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی ہو، سی بی آئی ہو، این آئی اے ہو یا پھر این سی بی سبھی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ایک وقت تھا جب الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن کے ذریعے جاتا تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انتخابات کا اعلان ای ڈی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے بتا یا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ جہاں بھی ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں، ای ڈی جیسی ایجنسیاں حرکت میں آتی ہیں اور اُن پارٹیوں کو نشانہ بناتی ہیں جو بی جے پی کو چیلنج کرتی ہیں۔نیشنل کانفرنس نائب صدر کو جاری کیا گیا سمن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مچھلی پکڑنے کی اس مہم سے بی جے پی کو کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں ملے گا اور وقت آنے پر جموں وکشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس کی بھر پور تائید کریںگے۔

 

این سی بیان کے مطابق یہ سمن 5 اگست 2019 سے بھی پہلے شروع ہونے والی کردار کشی مہم کی ایک اور کڑی ہے، جب اس وقت کے گورنر جیسے آئینی عہدے کے حامل افراد کو بی جے پی کے مخالفین پر تہمت لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ مشق سیاسی نوعیت کی ہے، عمر عبداللہ پھر بھی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے کیونکہ ان کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں ہوا ہے اور وہ زیر تفتیش کسی معاملے میں ملزم نہیں ہیں۔

 

 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?