عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر پولیس سروس کے 2008 بیچ کے افسر عمران فاروق کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) میں چار سال کی مدت کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (DoPT) کے جاری کردہ حکم کے مطابق، مجاز اتھارٹی نے فاروق کو سی بی آئی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کی تقرری عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، مانی جائے گی۔فاروق، اس وقت کشمیر میں سپیشل برانچ (سی آئی ڈی ایس بی) میں ایڈیشنل ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔