اسلام آباد//پاکستان کے وزیراعظم دفتر کی تیسری منزل پر پیر کے دن آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے وقت وزیراعظم عمران خان عمارت میں موجود تھے ۔ وزیراعظم دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ آگ سکریٹریٹ کی تیسری منزل کے باتھ روم میں لگی۔ ترجمان نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ وزیراعظم سکریٹریٹ کے ایک حصے میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر جلد قابو پالیا۔آگ کی وجہ سے وزیراعظم دفتر کے کسی ملازمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔یو این آئی