عمران خان کی سیکیورٹی کےا نتظامات کی ہدایت

اسلام آباد// پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہونے کی اطلاعات کے بعد حکام کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزارت داخلہ کو مسٹر عمران خان کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ہدایت دی کہ وہ پی ٹی آئی کے صدر کے حفاظتی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔وزیر داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ہوم سیکرٹریز اور چیف کمشنرز اور اسلام آباد کے پولیس چیف کو مسٹر عمران خان کی سخت حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی خطوط بھیجے ہیں۔ مسٹر خان وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے پورے ملک یں میگا ریلیاں کر رہے ہیں۔وزارت داخلہ نے حکام کو مسٹر عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈز کی تعیناتی جیسے اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ مسٹر عمران خان کو جمعرات کو لاہور میں ایک ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے دو سیکورٹی الرٹ ملے ہیں۔دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم کو مینار پاکستان پر ریلی کے مقام پرجانے کے لیے سن روف اور بند کھڑکیوں والی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مسٹر عمران خان کو مینار پاکستان نہ جانے اور فون پر جلسہ عام سے خطاب کرنے کا مشورہ بھی دیا۔