سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے معیاری اور کفائت شعاری سے عمارات کو جدید طریقے سے تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ سرینگر اور جموں کے بلڈنگ مراکز کی پانچویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت برائے مکانات و شہری ترقی آسیہ نقاش بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے بلڈنگ تکنیک میں نیا پن لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریاست میں تعمیرات زلزلہ اور دیگر آفات سماوی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے ایس ایم سی اور اربن لوکل باڈیز محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی تعمیراتی کام کو ہاتھ میں لینے سے قبل میٹریل اور ماہرانہ مشورہ بلڈنگ مراکز سے حاصل کریں۔انہوں نے بلڈنگ مراکز کے سربراہاں سے کہا کہ وہ نئے آرکیٹیکٹ اور دیگر افرادی قوت کو تعمیرات کے شعبہ¿ میں مزید تربیتی سہولیات فراہم کریں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ہردیش کمار، وی سی ، جے ڈی اے، ایم ڈی ہاو¿سنگ بورڈ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں، کمشنر جے ایم سی، ڈائریکٹرس بلڈنگ سینٹرز اور دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے۔