Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
بین الاقوامی

علیحدگی پسندوں کا سرنڈر،آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق

Mir Ajaz
Last updated: September 25, 2023 12:47 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نگورنو//نگورنو۔کاراباخ کے علیحدگی پسند آذربائیجان کی حکمرانی کے خلاف اپنی طویل جدوجہد کے خاتمے کے لیے ہفتے کے روز مذاکرات کر رہے تھے اور حکومتی فیصلہ کن کارروائی کے بعد اپنے ہتھیار ڈال رہے تھے۔ اگر جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو یہ قفقاز خطے کے حریفوں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوگا جب کہ تنازع سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد تین دہائیوں سے جاری و ساری ہے۔آذربائیجان کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان کے فوجی اور روسی امن دستے ناگورنو کاراباخ کے نسلی طور پر آرمینیائی خطے میں موجود علیحدگی پسند جنگجوؤں کو غیر مسلح کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے باغیوں کے مضبوط گڑھ کے کنارے پر واقع ضلع میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم علیحدگی پسندوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے کارروائی کرنے والے روسی امن دستوں کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کر لیا ہے۔شورش زدہ علاقے میں روس آرمینیا کا روایتی اتحادی تھا لیکن وہ اب یوکرین کے خلاف جنگ میں الجھا ہوا ہے اور اس نے تازہ ترین لڑائی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔علیحدگی پسندوں نے جمعرات کے روز طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت غیر مسلح ہونے پر اتفاق کیا تھا۔فوجی ترجمان نے کہا کہ بارودی سرنگوں کو صاف کرنا اور ڈی ملٹرائزیشن کرنا ترجیح ہے اور یہ اشارہ بھی دیا کہ غیر مسلح کرنے کے عمل میں وقت لگ سکتا ہے جب کہ کچھ باغی دور دراز پہاڑی اضلاع میں موجود ہیں۔اس دوران جرمنی نے پہاڑی علاقے کے باشندوں کے حقوق کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی سفارت خانے کہا کہ سینیٹر گیری پیٹرز کی قیادت میں امریکی کانگریس کا ایک وفد آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا جو نگورنو کاراباخ کی آرمینیائی آبادی پر آذربائیجان کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ڈیموکریٹ سینیٹر نے اس سے قبل آذربائیجان پر اپنے پڑوسی کے خلاف بلا اشتعال حملے کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

سیز فائر کے باوجود سری نگر دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند پاک ڈی جی ایم اوز نے شام 5 بجے سے فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا: سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی: جے شنکر

May 10, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت حملے بند کرے تو کشیدگی میں کمی پر غور کیا جائے گا:پاکستانی وزیر خارجہ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?