Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

علم کے بغیر انسانیت کی فلاح نا ممکن فکرو فہم

Towseef
Last updated: January 13, 2025 10:31 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ہارون ابن رشید

انسانیت کی فلاح و بہبود علم کے بغیر ممکن نہیں۔ زندگی کی سہولتیں علم کے بغیر ممکن نہیں تو ہمارا تصور علم بھی انہی مادی کامیابیوں کے حصول تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ آج ہم سائنس اور عصری علوم کے حصول کو ہی علم سمجھتے ہیں، اگر کوئی حق بات کو دیکھتے ہوئے بھی کوئی انکار کر دے تو جاہل نہیں ۔ شرابی ،زانی ،واری اور قاتل بھی جاہل نہیں اگر اس کے ہاتھ میں ڈگری موجود ہے۔اگر ہمارے ہاں جہالت ہے تو وہ مدارس دینیہ کے اندر موجود ہے۔ علم کے مقابلے میں جہالت کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ علم جاننے کو کہتے ہیں لہٰذا جہالت کا مطلب ہوا نہ جاننا ۔ عمومی طور پر جو شخص پڑھنا لکھنا نہ جانتا ہو یا جس نے مروجہ مروجہ طریقے کے مطابق سکول سے تعلیم حاصل نہ کی ہو،ا سے جاہل تصور کیا جاتا ہے لیکن اسلام نے ہمیں جہالت کا ایک واضح تصور دیا ہے۔ اسلام میں حق بات ماننے سے انکار کر دینا جہالت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک نے کئی مقامات پر کفار مکہ کو توحید کے واضح دلائل دینے کے بعد فرمایا کیا تم عقل نہیں رکھتے۔ کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے۔ کیا تم غور و فکر سے کام نہیں لیتے ۔ اگر ہم قرآن کے دیے ہوئے اس تصور جہالت کو پیش نظر رکھیں گے تو بڑے دلچسپ حقائق ہمارے سامنے آئیں گے ۔ اس زمانے میں لوگ صرف یہ نہیں کہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے ،بہت سے لوگ پڑھنا لکھنا جانتے تھے ان کے حافظے بھی بلا کے تھے زبان دانی پر انہیں فخر تھا ،شاعری اور خطابت کا ملکہ رکھتے تھے۔ کسی کا جو کلام پسند آجاتا اسے کعبہ کی دیوار کے ساتھ لٹکا دیتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود وہ جاہل تھے کیوں کہ ان میں جاہلانہ عادات پائی جاتی تھیں۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقت یعنی توحید کا انکار کرتے تھے۔ شراب پیتے تھے، رقص و سرود کی محفلیں سجاتے تھے، جوا کھیلتے تھے، عورتوں پر ظلم کرتے تھے، غریبوں ،یتیموں اور مسکینوں کا حق مارتے تھے۔ قبائلی اور خاندانی تعصب ان میں موجود تھا۔ بدکاری کا دور دورہ تھا۔ اس طرح کی اور بہت سی بری عادات ان میں موجود تھیں جس وجہ سے ان کے زمانہ کو زمانہ جاہلیت سے تعبیر کیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جہالت صرف ذہنی نہیں ہوتی بلکہ عملی بھی ہوتی ہے۔

جس شخص میں یہ بری عادات پائی جاتی ہے وہ جاہل ہی ہوگا۔ جو لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ دنیاوی تعلیم کے لیے تو ہم نے سکول بنائے ،کالج کھولے ،یونیورسٹیاں تعمیر کیں لیکن دینی تعلیم کا چونکہ کوئی بند و بست نہیں، لہٰذا اس کے لیے مدارس قائم ہوں جہاں قرآن و سنت پڑھائے جائیں۔ جن لوگوں نے مذہبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔ جو لوگ بچے کے کان میں اذان دینے سے لے کر میت کو دفنانے تک ہمارے کام آتے ہیں۔ جن کے بغیر ہماری شادی نکاح نہیں بن سکتی جن کے بغیر ہم نماز جنازہ ادا نہیں کر سکتے، جن کے بغیر ہمیں قرآن پڑھانے والا کوئی نہیں ملتا، جن کے بغیر ہماری مسجدیں ایک دن نہیں چل سکتیں، جن کے بغیر ہمیں شرعی مسائل بتانے والا کوئی نہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ جن کے بغیر ہم خود ہاتھ اٹھا کر دعا بھی نہیں مانگ سکتے، ہم نے جہالت کا سارا ملبہ انہیں پہ پھینک دیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے ہم وہ علم حاصل کرنے کی کوشش کریں جو جہالت اور تعصب سے پاک ہو ۔ جس سے ہمارا معاشرہ کی تعمیر بہتر ہو سکے ۔

[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?