ڈوڈہ//وانی موڈ کے قریب عسر کے مقام پر قومی شاہراہ 244 پر ایک خوفناک حادثے کے جواب میں ایک تیز ریسکیو آپریشن کیا۔کشتواڑ سے جموں جانے والی ایک سول بس شامل تھی جو کہ المناک طور پر سڑک سے تقریباً 250 فٹ نیچے گر گئی۔ کوئیک ری ایکشن ٹیم اور طبی عملے کو فعال کیاگیا۔ فوج کی طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو نکال کر سرکاری اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا۔ کوششیں زخمی افراد کو نکالنے اور مزید طبی کارروائیوں کے لیے جاں بحق مسافروں کی لاشوں کو منتقل کرنے پر مرکوز تھیں۔ لاشوں کو عسر پرائمری ہیلتھ سنٹر اور ڈوڈہ سول ہسپتال بھیجاگیا۔ فوج نے اس المناک حادثے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔